کتاب: دفاع صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین - صفحہ 95
(( وَعَنِ الرِّضَا، عَنْ آبَائِہٖ رضی اللّٰهُ عنہم قَالَ :قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي ا للّٰه عليه وسلم : مَنْ سَبَّ نَبِیًّا قُتِلَ، وَمَنْ سَبَّ صَحَابِیاًّ جُلِدَ۔ وَفِيْ رَوَایَۃٍ عَنْہُ أَیْضًا: عَنْ آبَائِہٖعَلیہم السّلام عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلي ا للّٰه عليه وسلم : مَنْ سَبَّ نَبِیًّا قُتِلَ، وَمَنْ سَبَّ أصَحَابِي جُلِدَ)) [1]
’’امام رضا اپنے آباء رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو کوئی کسی نبی کو گالی دے ‘ اسے قتل کیا جائے گا‘ اور جو صحابی کو گالی دے ‘ اسے کوڑے لگائے جائیں گے ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے : جو کسی نبی کو گالی دے ‘ اسے قتل کیا جائے گا‘ اور جو میرے صحابہ کو گالی دے اسے کوڑے لگائے جائیں گے۔‘‘ (دوسری روایت میں لفظ میرے صحابہ کی تخصیص ہے)
حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے آباء سے اور وہ حضرت علی علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :
’’میں تمہیں اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں وصیت کرتا ہوں انہیں برا بھلا مت کہنا۔ یہی تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی بدعت ایجاد نہیں کی اور نہ ہی کسی بدعتی کو ٹھکانہ دیا اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ بھلا سلوک کر نے کی وصیت فرمائی ہے۔‘‘
اور ایک دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں :
’’اللہ اللہ ! اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا خوف کرو۔ انہوں نے نہ ہی کوئی بدعت ایجاد کی اور نہ ہی کسی بدعتی کو ٹھکانہ دیا اور بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ بھلا سلوک کر نے کی وصیت فرمائی ہے۔‘‘ [2]
ان اقوال کو اور ان جیسے دوسرے اقوال کو ان لوگوں پر محمول کرنا کوئی مشکل نہیں ہے جنہوں نے
[1] ہدایۃ المرتاب إلی فضائل الآل والأصحاب۱؍۶۱ از فیصل نور؛صحیفۃ الرضا(ع)ص ۸۷۔ مؤسسۃ الإمام المہدی۔ بحار الأنوار؛ از مجلسی ،۷۶؍۲۲۲، قاموس الرجال للتستری، ۹؍۵۱۲، معارج الیقین فی أصول الدین للسبزواری ،۴۵۶، جواہر الکلام للجواہری ،۴۱؍ ۴۳۷، در المنضود للگلپایگانی،۲؍۲۵۷، فقہ الصادق (ع) لمحمد صادق الروحانی ،۲۵؍ ۴۷۶۔ مسند زید بن علی ۴۶۴، وسائل الشیعۃ، للحر العاملی ،۲۸؍۲۱۳، مستدرک الوسائل للنوری الطبرسی ، ۱۸؍۲۷۲، جامع أحادیث الشیعۃ، للبروجردی۲۵؍ ۴۹۵، حیاۃ الأمام الرضا (ع)لباقر شریف القرشی ، ۱؍ ۲۳۸۔اورحضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے ‘ وہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مَنْ سَبَّ نَبِیًّا مِنَ الْأَنْبِیَائِ فَاقْتُلُوہُ وَمَنْ سَبَّ وَاحِداً مِنْ أَصْحَابِي فَاجْلِدُوْہُ)) ’’جو کوئی کسی نبی کو گالی دے ‘ اسے قتل کردو‘ اور جو میرے صحابی کو گالی دے ‘ اسے کوڑے لگاؤ ۔‘‘ الفوائد لتمام بن محمد‘ ابو القاسم الرازی ؛ المتوفی ۴۱۴ھ۔ ۱؍۲۹۵۔
[2] أمالي الطوسي ۳۳۲۔ بحار الأنوار للمجلسي ۲۲؍۳۰۶۔ مستدرک سفینۃ البحار ۶؍۱۷۴۔ من لا یحضرہ الفقیہ ۴؍۱۹۱۔ تہذیب الأحکام للطوسي ۹؍۱۷۷۔ مصباح البلاغۃ ۳؍۴۱۔