کتاب: دینی تعلیم و تربیت کے اصول و آداب - صفحہ 46
پھر سے خوش گوار ماحول اور خوش گوار اثرات پیدا ہو جائیں اور علم و فضل کی دنیا تربیت یافتہ اور مزکیّٰ و مجلیّٰ ہو جائے اور زمانے میں خود وہ بھی قدر و قیمت کے حامل ہوں۔ اب تھوڑی سی حصولِ علم کی باتیں علمائے سلف کی لکھی جا رہی ہیں،ان کی بے پناہ محبت اور عظیم تصنیفات کا تذکرہ کر کے حکیمانہ تربیت کی مثالیں پیش کی جائیں گی۔إن شاء اﷲ ٭٭٭