کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 61
’’نہایت متبرّک ہے وہ جس نے یہ فرقان (قرآن پاک ) اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے خبردار کردینے والا ہو ‘‘۔ بارہواں رکن قعدئہ ثانیہ کرنا نماز کا بارہواں رکن تشہّد کے لیے بٹیھنا یعنی قعدہ ثانیہ یا جلسۂ ثانیہ کرنا ہے (٭ جبکہ دو رکعتوں کے بعد والے تشہّد کے لیے بٹیھنا ’’قعدہ ٔاُولیٰ ‘‘ واجبات ِنماز میں سے ہے، رکن نہیں۔٭) تیر ہواں رکن درود ِشریف پڑھنا نماز کا تیرہواں رکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا ہے، جو یہ ہے ۔ ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ إِبْرَاھِیْمَ وَعَلیٰ آلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْْدٌ مَّجِیْدٌo اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍکَمَا بَارَکْتَ عَلَیٰ إِبْرَاھِیْم وَعَلٰی آلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ)) (صحیح بخاری ) ’’اے اللہ ! حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر رحمت بھیج جیسے کہ تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اُن کی آل پر رحمت بھیجی ‘ بے شک تو تعریف کیاگیا بزرک ہے ۔ اے اللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پربرکت بھیج جیسے کہ تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اُن کی آل پر برکت بھیجی ‘ بے شک تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے ‘‘۔ شرح کلمۂ صلوٰۃ صلوٰۃ (درود شریف ) جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو تو اس کا معنیٰ ملاء اعلیٰ میں اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے کی ثناء و تعریف کرنا ہوتا ہے ۔ جیسا کہ امام بخاری ؒ نے اپنی صحیح میں ابو العا لیہ سے یہ کلمات نقل کیے ہیں :