کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 36
لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْناً } (ا لمائدہ:۳) ’’آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کردیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کردی ہے اور تمہارے لیے اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے پسندوقبول کرلیا ہے ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے وفات پاجانے کی دلیل قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : {اِنَّکَ مَیِّتٌ وَاِنَّھُمْ مَّیِّتُوْنَo ثُمَّ اِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَo} (ا لزمر :۳۰-۳۱ ) ’’اے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم )آپ کو بھی مرناہے اور ان لوگوں کو بھی مرنا ہے ، آخرکار قیامت کے روز تم سب اپنے رب کے حضور اپنا اپنا مقدمہ پیش کرو گے ۔ ‘‘ تمام لوگ مرنے کے بعد (روز ِمحشر جزاء وسزا کے لیے) دوبارہ اٹھائے جائیں گے ،اور اس کی دلیل یہ ارشادِ الٰہی ہے : {مِنْھَا خَلَقْنٰکُمْ وَفِیْھَانُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَانُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰیo} (طٰہ:۵۵) ’’اسی زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے، اسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے، اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے ۔‘‘ اور یہ ارشادِ ربانی بھی بعث بعد ا لموت کی دلیلِ قاطع ہے : {وَاللّٰہُ اَنْبَتَکُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاo ثُمَّ یُعِیْدُکُمْ فِیْھَاوَیُخْرِجُکُمْ اِخْرَاجًا} (نوح : ۱۷۔۱۸) ’’اور اللہ نے تمہیں زمین سے خاص طور سے پیدا کیا ،پھر وہ تمہیں اسی زمین میں واپس لے جائے گااور (قیامت کے روز پھراسی زمین سے ) تمہیں یکا یک نکا ل کھڑا کرے گا۔ ‘‘