کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 33
طرف ہجرت کرجانے کا حکم مل گیا ۔اور بلد ِشرک سے بلد ِاسلام کی طرف منتقل ہو جانے کا نام ہجرت ہے،اور یہ بلدِ شرک سے بلدِاسلام کی طرف نقل مکانی اور ہجرت کرنا اس امتِ محمدیہ پر فرض ہے، اور یہ فریضہ قیامت تک باقی ہے ۔ اس بات کی دلیل یہ فرمانِ الٰہی ہے۔ { اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰھُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ظَالِمِیْٓ اَنْفُسِھِمْ قَالُوْاکُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ قَالُوْٓااَلَمْ تَکُنْ اَرْضُ اللّٰہِ وَاسِعَۃً فَتُھَاجِرُوْافِیْھَافَاُولٰٓئِکَ مَاْوٰھُمْ جَھَنَّمُ وَسَآئَ تْ مَصِیْرًاo اِلَّاالْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآئِ وَالْوِلْدَانِ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَۃً وَّلَایَھْتَدُ وْنَ سَبِیْلاًo فَاُولٰٓئِکَ عَسَی اللّٰہُ اَنْ یَّعْفُوَعَنْھُمْ وَکَانَ اللّٰہُ عَفُوًّغَفُوْرًاo } (النساء : ۹۷ تا۹۹) ’’جو لوگ اپنے نفس پر ظلم کر رہے تھے، اُن کی روحیں جب فرشتوں نے قبض کیں تو ان سے پوچھا کہ تم کس حال میں مبتلا تھے ؟انہوں نے جواب دیا کہ ہم زمین میں کمزور اور مجبور تھے ۔فرشتوں نے کہا :کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت ہی براٹھکانا ہے۔ ہاں جو مرد عورتیں اور بچے واقعی بے بس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے ،بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کردے ۔ اللہ بڑامعاف کرنے والا اور درگزر کرنے والا ہے ۔‘‘ دوسری جگہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : {یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓااِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَۃٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِo } (ا لعنکبوت:۵۶) ’’اے میر ے بندو جو ایمان لائے ہو! میری زمین وسیع ہے پس تم میری ہی بندگی بجالاؤ ۔‘‘