کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 15
اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَ ھُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ وَ ُیدْخِلُھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَاالْاَنْھٰرُخٰلِدِ یْنَ فِیْھَا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْاعَنْہُ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ اللّٰہِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ} ( المجادلۃ :۲۲) ’’تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اورر وزِآخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ اُن لوگوں سے محبت کر تے ہوں جنھوں نے اللہ اور اُس کے رسول کی مخالفت کی ہے خواہ وہ اُن کے باپ ہوں یااُن کے بیٹے یا اُن کے بھائی یا اُن کے اہل ِخاندان ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور ان ( کے قلب کو )اپنے فیض سے قوت بخشی ہے اوروہ ان کو ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی ۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے،وہ اللہ کی جماعت کے لوگ ہیں۔ خبردار رہو ‘ اللہ کی جماعت والے ہی فلاح پانے والے ہیں۔‘‘ قا رئین ِکرام! اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت وفرمانبرداری کی طرف آپ کی راہنما ئی کرے، یہ بات بھی بخو بی سمجھ لیں کہ آپ پورے اخلاص کے ساتھ صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں، یہی حنیفیّت اور ملت ودین ِ ابراہیمی ہے ۔ اور اسی کا اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں کو حکم دیا ہے ۔ اور اسی غرض کے لیے جنّ و انس کو پیدافرمایا ہے ۔ جیسا کہ ارشادِالٰہی ہے : {وَمَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِ نْسَ اِلَّالِیَعْبُدُوْنِo } (ا لذا ریات:۵۶) ’’میں نے جنّ اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیاکہ وہ میری بندگی کریں۔‘‘