کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 13
اور نیک اعمال کر تے رہے اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کر تے رہے۔‘‘ امام شافعی رحمہ‘ اللہ کا اِس سورۃ العصر کے متعلق ارشاد ہے ۔ ]لَوْ مَا اَنْزَلَ اللّٰہُ حُجَّۃً عَلٰی خَلْقِہٖ اِلَّاھَذِہٖ السُّوْرَۃَ لَکَفَتْھُمْ[ ’’اگر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بطور ِحجّت صرف اسی ایک سورت کو نازل فرماتاتو یہ ان کی ہدایت کے لیے کافی ہوتی۔‘‘ امام بخاری رحمہ‘ اللہ نے بخاری شریف(کتاب العلم) میں ایک باب کی ابتداء یوں کی ہے ـ بَابٌ اَلْعِلْمُ قَبْلَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ لِقَوْلِ اللّٰہِ تَعَالٰی {فَاعْلَمْ اَنَّہ‘ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَا سْتَغْفِرْ لِذَ نْبِکَ}(محمد:۱۹) فَبَدَأَ بِا لْعِلْمِ( قَبْلَ الْقَوْلِ وَالْعَمَل) ’’قول و عمل سے قبل حصولِ علم کا بیان، اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:’’ جان لیجیئے کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبودنہیں اور آپ اپنی خطا کی معافی مانگتے رہیئے ۔‘ ‘چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس میں قول و عمل سے پہلے علم کا ذکر کیا ہے ۔‘‘(بخاری،کتاب العلم ،ص۲۰،دارالسلام) قارئین ِکرام! اللہ تعالیٰ آ پ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ، یہ بات بھی اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ مندرجہ ذیل تین مسائل کا علم حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا بھی ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے : پہلا مسئلہ ۔ اطاعت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ، رزق عطا فرما یا اور یوں ہی ہمیں بے کار نہیں چھوڑا بلکہ ہماری طرف اپنا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھیجا ۔جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی وہ جنتی ہوگا اور جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام سے سر تابی و سرکشی کی وہ جہنمی ہوگیا۔اور اسکی دلیل یہ ارشاد ِ الٰہی ہے: