کتاب: دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے - صفحہ 27
پڑھنا اور آپ کی سنت کی اتباع شامل ہے ؛ اخلاص،اور اسی میں سے ریا اور نفاق کا ترک کرنا ہے ؛ توبہ ؛ خوف اور اُمید ؛ شکر و وفا؛ صبر،اللہ تعالیٰ کے فیصلہ پر راضی ہونا؛ توکل ؛ رحمت ؛ تواضع ؛ اور اسی میں سے بڑے کی عزت اور چھوٹے پر شفقت کرنا ہے؛ تکبر اور خود پسندی کو چھوڑنا ؛حسد کو چھو ڑنا؛ کینہ کو چھوڑنا اور غصہ کو ترک کرنا۔یہ سب دل کے اعمال میں سے ہیں۔ زبان کے سات اعمال ہیں اور وہ:اقرارِ توحید؛تلاوتِ قرآن کریم؛ علم کا سیکھنا؛ اور اس کا سکھانا؛ دعا؛ ذکر اور لغویات سے اجتناب کرنا ہے۔استغفار ذکر میں شامل ہے۔ بدن سے متعلقہ کام اڑتیس خصلتوں پر مشتمل ہیں،اور ان میں سے کچھ کا تعلق اعیان [خود اشخاص] سے ہے،بعض کا تعلق اتباع سے ہے،اور بعض کا عام لوگو ں سے ہے۔ اشخاص سے متعلقہ خصلتیں پندرہ ہیں:اور وہ حسی اور معنوی طہارت،اور اس میں نجاستوں سے اجتناب کرنا بھی شامل ہے؛ ستر پوشی؛ فرضی اور نفلی نماز؛ اسی طرح زکوٰۃ(فرضی اور نفلی) ؛ گردنیں آزاد کروانا،سخاوت،اور اس میں کھانا کھلانا اور مہمان کی تکریم شامل ہے؛ روزے فرضی اور نفلی ؛ اسی طرح حج و عمرہ(فرضی اور نفلی) ؛ طواف؛ اعتکاف؛ لیلۃ القدر کا ڈھونڈنا؛ دین کو بچانے کے لیے کسی جگہ سے بھاگنا اور اسی میں سے دار الشرک سے ہجرت کرنا ہے ؛ نذر کو پورا کرنا؛ قسموں میں احتیاط برتنا اور کفارات کا ادا کرنا ہے۔ اتباع سے متعلقہ خصلتیں چھ ہیں:اور وہ نکاح کے ساتھ عفت کا حصول؛ اپنے کنبہ کے حقوق کی ادائیگی ؛ والدین کے ساتھ حسن سلوک؛ تربیت اولاد؛ صلہ رحمی؛ اور آقاؤں کی اطاعت یا غلاموں کے ساتھ نرمی کرنا ہے۔ عام لوگوں سے متعلقہ خصلتوں کی تعداد سترہ ہے:اور وہ امارت کو عدل سے قائم کرنا؛ مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ چمٹے رہنا؛ اولی الامر کی اطاعت کرنا ؛ لوگوں کے