کتاب: دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے - صفحہ 21
مبحث اوّل
موضوع دعوت
تمہید:
اسلام اپنی پوری وسعت،جامعیت اور شمولیت کے ساتھ دعوتِ دین کا موضوع ہے۔اعتقادات،عبادات،معاملات،اخلاق،غرضیکہ زندگی کے تمام گوشوں کے متعلق اسلامی تعلیمات کی طرف دعوت دی جائے گی۔اس سلسلے میں توفیق الٰہی سے درج ذیل چھ عنوانوں کے ضمن میں قدرے تفصیلی گفتگو کی جارہی ہے:
۱: سرتاپا پورے دین میں داخل ہونے کا حکم ربانی
۲: ایمان کی شاخوں کا ساٹھ سے کچھ اوپر ہونا
۳: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امت کو ہر چیز کی تعلیم دینا
۴: کچھ احکامِ الٰہیہ کے ماننے اور کچھ کے انکار کا بُرا انجام
۵: بعض بظاہر معمولی باتوں کا عظیم اجر یا سنگین سزا
۶: شیخ ابن باز کا قول
(۱)
سرتاپا پورے دین میں داخل ہونے کا حکم ربانی
اللہ عزوجل نے اہل ایمان کو سرتاپا پورے دین میں داخل ہونے کا حکم دیا ہے۔ارشادِ ربانی ہے:
{یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ