کتاب: دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے - صفحہ 160
حضرات ائمہ کی شان و عظمت کو پہچانیں،لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے نفس اور دین کے لیے احتیاط کریں،حق کو اپنائیں اور اسی کی طرف [دوسروں کی] راہ نمائی کریں۔اور جب آپ سے اس کا تقاضا کیا جائے،تو اسی پر راضی ہوجائیں۔اور [اس سارے معاملہ میں] اللہ جل جلالہ کو اپنے پیش نظر رکھیں اور اپنے ایمان کے ساتھ اس بات کو اپنے دل میں جاگزیں کرلیں،کہ بلاشبہ حق ایک ہے۔مجتہد حضرات نے اگر حق کو پالیا،تو ان کے لیے دہرا ثواب ہے اور اگر انہوں نے خطا کی،تو ان کے لیے اکہرا ثواب ہے۔اور مجتہدین سے میری مراد اہل سنت کے مجتہدین ہیں،جو کہ علم،ایمان اور ہدایت والے ہوتے ہیں۔جیسا کہ اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ثابت ہے۔
*****