کتاب: دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے - صفحہ 118
۱: ارشادِ باری تعالیٰ: {وَإِلٰی مَدْیَنَ أَخَاھُمْ شُعَیْبًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ إِلٰہٍ غَیْرُہٗ قَدْ جَآئَتْکُمْ بَیِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ فَأَوْفُوا الْکَیْلَ وَالْمِیْزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْیَآئَ ھُمْ وَلَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِھَا ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ إِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔} [1] ’’ اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب۔علیہ السلام۔کو(بھیجا)۔انھوں نے کہا:’’ اے میری قوم!اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے،پس ماپ اور تول پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو۔اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ۔یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو۔‘‘ ۲: ارشادِ ربانی: {وَإِلٰی مَدْیَنَ أَخَاھُمْ شُعَیْبًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ إِلٰہٍ غَیْرُہٗ وَلَا تَنْقُصُوا الْمِکْیَالَ وَالْمِیْزَانَ إِنِّیْ أَرٰکُمْ بِخَیْرٍ وَّإِنِّیْٓ أَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ۔} [2] ’’ اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب۔علیہ السلام۔کو بھیجا۔انھوں نے کہا:’’اے میری قوم!اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو،ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔اور ماپ اور تول کم نہ کرو۔بے شک میں تمہیں اچھی حالت میں دیکھتا ہوں اور بے شک میں تم پر ایک گھیر دینے والے دن کے عذاب
[1] سورۃ الأعراف؍ الآیۃ ۸۵۔ [2] سورۃ ہود۔علیہ السلام۔؍ الآیۃ ۸۴۔