کتاب: دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے - صفحہ 115
بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ۔} [1]
’’ اور لوط۔علیہ السلام۔کو [بھیجا]،جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا:’’ کیا تم اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو،جو تم سے پہلے جہانوں میں کسی نے نہیں کی؟ بے شک تم تو عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت سے آتے ہو،بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو۔‘‘
۲:سورۃ الشعراء میں ہے:
{أَتَاْتُوْنَ الذُّکْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ۔وَتَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِّنْ أَزْوَاجِکُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُوْنَ۔قَالُوْا لَئِنْ لَمْ تَنْتَہِ یَالُوْطُ لَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ۔قَالَ إِنِّيْ لِعَمَلِکُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَ۔} [2]
’’ کیا سارے جہانوں میں سے تم مردوں کے پاس آتے ہو اور تمہارے لیے جو تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں،انہیں تو چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو۔انہوں [قوم] نے کہا:’’ لوط۔علیہ السلام۔بے شک اگر تو باز نہ آیا،تو یقینا نکالے ہوئے لوگوں سے ہوجائے گا۔‘‘ انہوں [لوط علیہ السلام ] نے کہا:’’ یقینا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں۔‘‘
ان آیات کی شرح میں شیخ محمد عدوی لکھتے ہیں:
’’ یُطَالِبُ نَبِيُّ اللّٰہِ لُوْطٌ عَلَیْہِ السَّلَام قَوْمَہُ بِالطَّاعَۃِ فِيْ رِفْقٍ وَلِیْنٍ،وَیُذَکِّرُھُمْ بِأَنَّہُ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ لَا غِنَی لَہُ عَنْ تَبْلِیْغِ رِسَالَۃِ رَبِّہِ،ثُمَّ یُکَرِّرُ عَلَیْھِمْ طَلَبَ التَّقْوَی وَالطَّاعَۃِ،ثُمَّ یُرِیْھِمْ أَنَّہُ لَا یَطْلُبُ مِنْھُمْ أَجْرًا عَلَی
[1] سورۃ الاعراف؍ الآیتان ۸۰ و۸۱۔
[2] سورۃ الشعراء؍ الآیات ۱۶۵۔۱۶۸۔