کتاب: دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے - صفحہ 109
مبحث چہارم
مخاطب لوگوں کے حالات کا خیال
تمہید:
دعوتِ اسلامیہ کی جامعیت اور وسعت کے باوجود داعی پر لازم ہے،کہ وہ توحید و رسالت کے علاوہ دیگر موضوعات کے انتخاب میں اپنے مخاطب لوگوں کے احوال و مسائل کو پیش نظر رکھے۔ان سے غیر متعلقہ مسائل کے بارے میں گفتگو نہ کرے۔اس کے علاوہ دورانِ گفتگو ان کی عقلی و فکری استعداد،ان کی عادات،رسوم اور رواج کو نظر انداز نہ کرے۔
دعوت دینے والا تو طبیب کی مانند ہے،جو کسی مریض کا علاج کرتے وقت اس کی طبیعت اور بیماری کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب مقدار میں مناسب علاج تجویز کرتا ہے۔وہ کینسر کے مریض کو شوگر کے علاج کی دوائی نہیں دیتا اور شوگر کے مریض کے لیے بواسیر کے علاج کی دوا تجویز نہیں کرتا۔وہ دوائی کی مقدار کا تعین کرتے ہوئے بھی اس بات کو پیش نگاہ رکھتا ہے،کہ دوائی اس قدر تھوڑی نہ ہو،کہ اس کا دینا نہ دینابرابر ہوجائے اور اس قدر زیادہ بھی نہ ہو،کہ دوائی بجائے خود مریض کی موت کا سبب بن جائے۔[1]
انبیاے سابقین علیہم السلام،ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کی مبارک
[1] اس بات کی تفصیل کے لیے راقم السطور کی کتاب [من صفات الداعیۃ:مراعاۃ أحوال المخاطبین فی ضوء الکتاب والسنہ] ملاحظہ فرمائیے۔اللہ کریم سے اس کتاب کے اُردو ترجمے کے لیے توفیق میسر آنے کا سوال ہے۔إنہ سمیع مجیب۔