کتاب: دعوت دین کہاں دی جائے؟ - صفحہ 19
شواہد کے عنوانات ذکر کرنے پر اکتفا کیا جا رہا ہے۔ ان کے بارے میں تفصیلی معلومات جاننے کی رغبت رکھنے والوں کے لیے حاشیہ میں متعلقہ کتابوں کے حوالہ جات ذکر کیے جارہے ہیں۔ ۷:کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی جارہی ہیں۔ خاکہ کتاب: پیش لفظ اصل کتاب: اسے پندرہ حصوں میں تقسیم کر کے، ہر حصے کے متعلق مستقل عنوان کے ضمن میں گفتگو کی گئی ہے۔ تنبیہات: کتاب کے موضوع کے متعلق دو باتوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔ حرفِ آخر: خلاصۂ کتاب اپیل شکر و دعا: بندہ پر تقصیر اللہ رب العالمین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہے، کہ اس کام میں جو بھی خیر ہے، وہ محض ان کے فضل وکرم سے ہے۔ {وَمَا بِکُمْ مِنْ نِّعْمَۃٍ فَمِنَ اللّٰہ}[1] فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ خَلْقِہِ وَرِضَی نَفْسِہِ، وَزِنَۃِ عَرْشِہِ،
[1] سورۃ النحل؍ جزء من الآیۃ ۵۳۔ [ترجمہ:اور تمہارے پاس جو بھی نعمت ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔]