کتاب: دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف - صفحہ 8
تحریکِ عمل بالحدیث کے خلاف ایک محاذ قائم کرلیا ہے اور وہ لوگوں کو یہ باور کروانے پر تُلے ہوئے ہیں کہ حدیث(نعوذ باللہ) آگ ہے اور حدیث(نعوذ باللہ) شیطان کے کسی انڈے بچے کا نام ہے۔وغیرہ وغیرہ۔حدیث سے لوگوں کو متنفر کرکے دوکانیں _ چلانے کا یہ گھناؤنا اندازآج سے پہلے شاہد کسی بھی دور میں نہیں اپنایا گیا ہوگا۔اگر کسی کو اس روپے پرشک ہوتو برِّصغیر میں اپنے’’کاروبار‘‘کو سہارا دینے کی کوشش سے متعلقہ تقریروں کے کیسٹ مہیّا کئے جاسکتے ہیں جو بڑی بڑی کانفرنسوں میں کی گئیں ۔ الادارۃ الاسلامیہ کے مدیر مولانا حافظ محمّد اسلم صاحب رکن سعودی اسلامک مشن برائے متحدہ عرب امارات،مرکز الفجیرہ) کی مساعی جمیلہ لائق صدتحسین وتبریک ہیں کہ وہ اِن اور ایسے ہی بعض دیگر اہم مقالات ورسالہ جات کی طباعت واشاعت کا اہتمام کرتے رہتے ہیں ۔ فَجَزَاہُ اللّٰہُ فِی الدَّارَیْنِ وَوَفَّقَنَا وَاِیَّاہُ لِمَافِیْہِ خَیْرُالْمُسْلِمِیْنَ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ متحدہ عرب امارت [1] ابوعدنان محمد منیر قمرنواب الدین ۱۴/شوال/ ۱۴۰۲؁ھ (سابق)مترجم محکمہ شرعیہ،ام القیوین(U.A.E) ۷/اگست ۱۹۸۲؁ء ترجمان سپریم کورٹ،الخبر وداعیہ متعاون،مراکزِ دعوت وارشاد الدمام،الظہران،الخبر(سعودی عرب)
[1] ان دونوں رسالوں کو اب ہم مکتبۂ کتاب وسنّت،ریحان چیمہ،سیالکوٹ اور توحید پبلیکیشنز، بنگلور سے شائع کررہے ہیں۔البتہ ’’تقدیم‘‘ کو معمولی ترمیم اور ’’گفتنی‘‘ کو بعض ضروری اضافوں کے ساتھ اس دوسرے ایڈیشن(۱۴۲۴ ؁ھ مطابق ۲۰۰۳ ؁ء) میں بھی شامل ِ اشاعت کرکے اِنہی پر ہی اکتفاء کر رہے ہیں۔اور نیا مقدمہ لکھنے کی ضرورت نہیں سمجھتے۔اور یہ بات کہنا کوئی ضروری نہیں کہ پہلے ایڈیشن میں پائی جانے والی تمام کوتاہیوں کا ہم نے حتی المقدور ازالہ کردیا ہے۔ وَالْکَمَالُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ-(ابوعدنان)