کتاب: دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف - صفحہ 75
حَلَالٍ فَاَحِلُّوْہُ وَمَا وَجَدْتُّمْ فِیْہِ مِنْ حَرَامٍ فَحَرِّمُوْہُ)) [1]
خبردار مجھے کتاب(قرآنِ پاک) اور اس کی مثل(حدیث وسنّت) دی گئی ہے۔خبردار! قریب ہے کہ ایک شکم سیر آدمی آراستہ پاراستہ تخت پر بیٹھا کہے گا:تم اس قرآن کو مضبوطی سے پکڑے رکھو۔اس میں جو چیز حلال ہے اسے حلال جانو اور جو چیز حرام ہے اسے حرام سمجھو۔‘‘
امام ابوداؤد اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت نقل کی ہے،حضرت ابن ابی رافع رضی اللہ عنہ اپنے باپ اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَااَلْفَیَنَّ اَحَدُکُمْ مُتَّکِئًا عَلٰی اَرِیْکَتِہٖ یَاْتِیْہِ الْاَمْرُ مِنْ اَمْرِیْ مِمَّا اَمَرْتُ بِہٖ اَوْنَھَیْتُ عَنْہُ فَیَقُوْلُ لَانَدْرِیْ مَاوَجَدْنَا فِیْ کِتَابِ اللّٰهِ اِتَّبَعْنَاہُ)) [2]
[1] مسند احمد،ابوداؤد،مستدرک حاکم
فتنۂ انکارِ حدیث:یہ اور اس سے اگلی حدیث میں وارد بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں میں سے ایک پیش گوئی ہے۔زبانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے نکلی ہوئی یہ بات ماضی قریب(چودھویں صدی)کے جس شخص پر مِن وعَن پوری اتری وہ برِّصغیر میں فتنہ ٔ انکارِ حدیث کا محرِّکِ اوّل اور ماہنامہ طلوع ِاسلام(لاہور)والے پرویز احمد کا روحانیِ پدر عبداللہ چکڑالوی ہے۔معروف ہے کہ اس نے عین اسی ہیئتِ کذائی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا انکار کیا تھا اور مرنے تک مسلمانوں کو سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہٹانے میں کوشاں رہا۔اسکے بعد اسکی روحانی اولاد(منکرینِ حدیث) اس ’’کا رِخیر‘‘ میں اپنی ایڑی چوٹی کا زور اور توانائیں صرف کررہے ہیں جنکی زمام پرویز احمد کے ہاتھ میں رہی ہے اور جنکا آرگن وترجمان ماہنامہ’’ طلوع ِاسلام ‘‘ہے۔مسلمانوں کو انکی فسوں کاری اور فتنہ پرداری سے بچ کے رہنا چاہییٔ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے یہ پرویز احمد اس دنیا سے سدھار گیا ہے۔اب انکے چیلے چانٹے سَرگرم ِ عمل ہیں۔کویت میں انکی کافی تعداد اور سرگرمیاں تیز ہوگئی تھیں۔بالآخر حال ہی میں کویت کے دارالافتاء نے انکے لٹریچر سے انکے عقائد کے پیش نظراس گروہ کو کافر قرار دیا ہے۔(مترجم)
[2] ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ،ابن حبان،مسنداحمد،مستدرک حاکم۔صحیح الجامع ۲/۱۲۴۰،مشکوٰۃ:۱۶۲