کتاب: دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف - صفحہ 6
اس سے ثابت ہوا کہ سنّت ایک اہم اور بنیادی مصدرِشریعت اور واجب العمل ہے، اور اس کا انکار کفر ہے ۔
ہم اپنے محترم مولانا محمد منیر قمر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان دونوں رسالوں کو اُردو قالب میں ڈھال کر بہت سے اُردوداں حضرات کے لیے یہ کام آسان کردیا کہ انھیں اپنی زبان میں پڑھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکیں ۔جَزَاھُمُ اللّٰهُ خَیْراً
اور ہم اپنے ادارہ(الادارۃ الاسلامیہ للترجمۃ والتالیف،حاجی آباد،فیصل آباد) کی طرف سے انھیں شائع کرکے اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس عمل کو قبول فرمائے۔آمین
حافظ محمد اسلم
مدیرالادارۃ الاسلامیہ، حاجی آباد، فیصل آباد
مبلّغ مرکزالدعوۃ والارشاد بالفجیرۃمقیم الشارقہ
( الامارات العربیۃ المتحدہ)