کتاب: دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف - صفحہ 4
کتاب: دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف
مصنف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
پبلیشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا
ترجمہ: ابو عدنان محمد منیر قمر
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
تقد یم
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ،وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ،
اَمَّا بَعْدُ:
قارئینِ کرام! اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
یہ کتاب دورسالوں پر مشتمل ہے، ایک کا عنوان’’الدعوۃ الیٰ اللّٰہ واخلاق الدعاۃ‘‘
(دعوت الیٰ اللہ اور داعی کے اوصاف) اور دوسرے رسالے کا نام’’وجوب العمل بالسنۃ وکفر من انکرھا‘‘(مقامِ سنّت اور فتنۂ انکارِ حدیث) ہے۔جسکا دو حرفی خلاصہ یہ ہے کہ حدیث وسنّت پر عمل واجب ہے اور جو اِن کا انکار کرے وہ کافر، دائرہ اسلام سے خارج ہے۔یہ دونوں رسالے سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ‘اللہ کی تصانیف ہیں ۔ موصوف کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔دنیائے اسلام آپ کوجانتی پہچانتی ہے۔وہ سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم اور ادارہ دعوت وتبلیغ کے رئیس اعلیٰ رہے ہیں ،جس کی برانچیں پاکستان،برطانیہ،افریقہ غرضیکہ پوری دُنیا میں پھیلی ہوئی ہیں ۔
دوسرا رسالہ جس میں حدیث وسنّت کے واجب العمل ہونے کے دلائل قرآن وسنت سے پیش کیے گئے ہیں ۔یہ ہرمسلمان جانتا ہے کہ سنت کے بغیر دین نامکمل ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے، ایسے ہی اللہ تعالیٰ نے حدیث وسنّت کی بھی حفاظت فرمائی ہے۔
اگر حدیث نہ ہو تو قرآن مجید کی بہت سی آیات کامفہوم سمجھ میں نہیں آسکتا۔ جیسے نماز،روزہ،حج اورزکوٰۃ وغیرہ کے مسائل واحکام ہیں اسی طرح ہی باقی سب مسائل ہیں جنہیں