کتاب: دعوت دین کس وقت دی جائے - صفحہ 88
ہشام(گھر میں)داخل ہوئے اور ابوبکر کی ہمشیرہ ام فروہ کو عمر رضی اللہ عنہما کے پاس باہر نکال کر لائے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اُن پر درّے کو اٹھایا اور انہیں کچھ درّے لگائے۔آہ و بکا کرنے والی خواتین نے جب یہ صورتِ حال دیکھی،تو منتشر ہو گئیں۔ آٹھ دیگر فوائد: ۱۔ احتساب کی عظیم اہمیت،کہ خود امیر المومنین کا اسے سرانجام دینا ۲۔ احتساب میں قوت کے استعمال سے پہلے زبان سے روکنا ۳۔ انتہائی بلند و بالا لوگوں کا بھی معصوم نہ ہونا ۴۔ شخصی عظمت اور حسب و نسب کی بلندی کا احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہ ہونا ۵۔ گھر میں منکر کے وجود اور اسے نہ چھوڑنے پر اصرار کی وجہ سے اسلامی ریاست کے لیے [گھر کی حرمت] کا نہ رہنا ۶۔ [زبانی احتساب] کے قبول نہ کرنے پر اسلامی ریاست کے لیے [مناسب قوت] کا استعمال کرنا ۷۔ منکر پر اصرار کی بنا پر [خواتین کی حرمت] کا متاثر ہونا ۸۔ احتساب کے قائم کرنے کا عام لوگوں پر عظیم اثر تنبیہ: احتساب میں [گھر کی حرمت] اور [خواتین کی حرمت] کا متاثر ہونا۔اسی طرح [مناسبت قوت کا استعمال]،یہ تینوں باتیں اسلامی ریاست کے لیے ہیں،گلی،محلے،بازار اور عام جگہوں پر احتساب کرتے ہوئے عام شہریوں کے لیے نہیں۔ ii:لوگوں کو ایرانیوں کے خلاف جہاد کے لیے نکلنے کی ترغیب: