کتاب: دعوت دین کس وقت دی جائے - صفحہ 194
تعالیٰ کی تابع داری میں رہنے کی بار بار وصیت کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم موت کی ہچکی بندھنے کے وقت امت کو نماز کی حفاظت اور غلاموں سے اچھا سلوک کرنے کی تاکید فرماتے رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی تاکید کے تکرار کی تادم واپسیں کوشش فرماتے رہے۔حضرت ابوبکر صدیق نے بوقتِ موت بیٹی عائشہ ام المومنینm کا احتساب کیا۔حضرت عمر بن الخطاب نے بستر مرگ پر سے بآوازِ بلند رونے اور چیخنے پر بیٹ حفصہ ام المؤمنین اور اور حضرت صہیب رضی اللہ عنہما کا احتساب کیا۔بسترِ مرگ پر ہی سے زمین کو چھونے والی چدّر باندھنے پر نوجوان پر احتساب کیا۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بوقت موت اپنے اہل و عیال کو وصیت فرمائی۔حضراتِ صحابہ معاذ،عبادہ،ابومالک اشعری اور ابو الدرداء رضی اللہ عنہما میں سے ہر ایک نے بوقتِ موت ایک ایک حدیث بیان کی۔حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے مرض الموت میں عشاء اور فجر کی نماز کی حفاظت کی تلقین فرمائی۔