کتاب: دعوت دین کس وقت دی جائے - صفحہ 176
مَعَایِشِکُمْ۔‘‘ [فقیروں اور مسکینوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ(سے ڈرو)اللہ تعالیٰ(سے ڈرو)انہیں اپنی معیشت میں شریک کرو]۔ ’’وَ اللّٰہَ اَللّٰہَ فِیْمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔‘‘ [اپنے غلاموں کے بارے میں اللہ تعالیٰ(سے ڈرو)اللہ تعالیٰ(سے ڈرو)۔] ’’اَلصَّلَاۃَ اَلصَّلَاۃَ۔‘‘ [’’نماز(پر مداومت کے ساتھ اس کی حفاظت کرنا)نماز(پر مداومت کے ساتھ اس کی حفاظت کرنا)۔‘‘] ’’لَا تَخَافَنَّ فِيْ اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَآئِمٍ،یَکْفِیْکُمْ مَنْ أَرَادَکُمْ وَ بَغٰی عَلَیْکُمْ۔‘‘ [’’اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی بھی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرنا۔وہ(یعنی اللہ تعالیٰ)تمہاری ہر اُس شخص سے کفایت کریں گے،جو تمہارے ساتھ(بُرائی کا)ارادہ کرے گا اور تم پر سرکشی کرے گا۔‘‘] ’’وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا کَمَا أَمَرَکُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی۔‘‘ [’’اور تم لوگوں کے لیے اچھی بات کہو،جیسے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔‘‘] ’’وَ لَا تَتْرُکُوْا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّہْيَ عَنِ الْمُنْکَرِ،فَیُوَلِّيْ الْأَمْرَ شِرَارَکُمْ،ثُمَّ تَدْعُوْنَ فَلَا یُسْتَجَابُ لَکُمْ۔‘‘ [’’امر بالمعروف اور نہی عن المنکر1 نہیں چھوڑنا،(وگرنہ)وہ(یعنی اللہ تعالیٰ)تمہارے بُرے لوگوں کو تمہارا حاکم بنا دیں گے۔پھر تم دعا کرو گے،تو قبول نہیں کی جائے گی۔‘‘]