کتاب: دعوت دین کس وقت دی جائے - صفحہ 175
وَ اللّٰہُ اَللّٰہُ فِيْ الصَّلَاۃِ،فَإِنَّہَا عَمُوْدُ دِیْنِکُمْ۔وَ اللّٰہَ اَللّٰہَ فِيْ بَیْتِ رَبِّکُمْ،فَلَا تَخْلُوْہُ مَا بَقِیْتُمْ،فَإِنَّہٗ إِنْ تَرَکَ لَمْ یُنَاظَرْ۔
[’’نماز کے بارے میں اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہنا)اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہنا)،کیونکہ یقینا وہ تمہارے دین کا ستون ہے۔اپنے رب کے گھر کے متعلق اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہنا)اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا۔جیتے جی اسے نہ چھوڑنا،کیونکہ اگر اُسے چھوڑا گیا،تو اس کی دیکھ بھال / نگرانی نہیں ہو گی۔
’’وَ اللّٰہَ اَللّٰہَ فِيْ الْجِہَادِ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِأَمْوَالِکُمْ وَ أَنْفُسِکُمْ۔‘‘
[’’اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے متعلق اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہنا)اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہنا)۔‘‘]
’’وَ اللّٰہَ اَللّٰہَ فِیْ الزَّکَاۃِ فَإِنَّہَا تُطْفِیئُ غَضَبَ الرَّبِّ۔‘‘ [’’زکاۃ کے بارے میں اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہو)اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہو)،کیونکہ بلاشبہ وہ رب تعالیٰ کے غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے۔‘‘]
’’وَ اللّٰہَ اللّٰہَ فِيْ ذِمَّۃِ نَبِیِّکُمْ،فَلَا یَظْلَمِنَّ بَیْنَ أَظْہُرِکُمْ۔‘‘
[’’اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی(غیر مسلم رعیت کے بارے میں)ذمہ داری کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ(سے ڈرتے رہو)اللہ تعالیٰ [سے ڈرتے رہو]۔تمہارے روبرو(اس ذمہ داری کے حوالے سے)ظلم نہ کیا جائے)۔‘‘]
’’وَ اللّٰہَ اَللّٰہَ فِيْ أَصْحَابِ نَبِیِّکُمْ،فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم أَوْصٰی بِہِمْ۔‘‘
[’’اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ-رضی اللہ عنہما-کے متعلق اللہ تعالیٰ(کا تقویٰ اختیار کرنا)اللہ تعالیٰ(کا تقویٰ اختیار کرنا)۔‘‘]
’’وَ اللّٰہَ اَللّٰہَ فِيْ الْفُقَرَآئِ وَ الْمَسَاکِیْنَ،فَأَشْرِکُوْہُمْ فِيْ