کتاب: دعوت دین کس وقت دی جائے - صفحہ 133
تلقین فرمانا ۱۲۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سراپا وفا ہونا ۱۳۔ صلہ رحمی کی اہمیت ۱۴۔ حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہما کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو یاد رکھنا اور اس کی پاس داری کرنا ۱۵۔ مسلمانوں کے حاکم…عمر فاروق رضی اللہ عنہ … کا اتباعِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کے مطابق عمل پیرا ہونے کی تاکید کرنا ۱۶۔ اسلام قبول نہ کرنے پر اہل کتاب کا جزیہ کی ادائیگی کا پابند ہونا اور اسلامی ریاست کا ان کی حفاظت کا ذمہ دار ہونا ۱۷۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی نشانیوں کا علم اہل کتاب کے پاس ہونا ۱۸۔ دُور کی قرابت کی پاس داری کا علاماتِ نبوی میں سے ہونے کا عیسائی عالموں کی طرف اقرار -ب- لڑائی کے وقت آپس میں وعظ و نصیحت اللہ والے دشمن سے جہاد کے وقت آپس میں بھی وعظ و نصیحت کرتے۔اس سلسلے میں قدرے تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ۱۔معرکۂ طالوت و جالوت میں پختہ ایمان والوں کا دوسرے لوگوں کو جہاد پر ابھارنا: بنو اسرائیل میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کردہ بادشاہ طالوت کے ہمراہ اہل ایمان جالوت اور اس کے لشکر کے ساتھ لڑائی کے لیے نکلے۔طالوت کے لشکر کے کمزور ایمان والے لوگ جالوت کے ساتھیوں کی کثرت اور ان کے ساز و سامان کی فراوانی