کتاب: دعوت دین کس وقت دی جائے - صفحہ 112
حیات:شہادت پانا یا روئے زمین میں إعلاء کلمۃ اللہ ۱۳۔ حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہما کے لیے دنیوی فوائد کی پیشکش کا دعوتِ دین اور جہاد کے جذباتِ صادقہ کو ختم کرنے یا کمزور کرنے کا سبب نہ ہونا ۱۴۔ اسلام کے بنیادی مقاصد میں سے دنیا سے ظلم کا مٹانا اور عدل و انصاف کا دور دورہ کرنا ۱۵۔ اسلام کا عالم گیر مذہب ہونا،کہ اس کی دعوت کا صرف اہل عرب کے لیے نہیں،بلکہ بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پوری انسانیت کے لیے ہو میدانِ جہاد میں بھی دشمنوں سے معاملہ کرتے وقت سنت کی شدید پاس داری اور پابندی ۱۶۔ اسلام ریاست کا …قوت و طاقت ہونے کی صورت میں… دیگر ادیان والی ریاستوں کو تین میں سے ایک بات قبول کرنے کا پابند کرنا ۱۷۔ دشمن کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے کی شدید ترین پاس داری،دنیوی طور پر کم ترین حیثیت والے مسلمان کے دئیے ہوئے امان کا ادنیٰ و اعلیٰ سب کی طرف سے احترام ۱۸۔ اہلِ اسلام کی عظمت اور کی عظمت اور معقولیت کے متعلق شدید ترین دشمن کی شہادت ۱۹۔ مسلمانوں کی نگاہوں میں ملبوسات و ماکولات/ کپڑوں اور کھانے پینے کی چیزوں کی کم وقعتی ۲۰۔ اہلِ اسلام کی زنا سے دُوری اور حسب و نسب کی طہارت اور پاکیزگی کے متعلق شدید ترین دشمن کی گواہی ج:معرکۂ فحل میں: