کتاب: دعوت دین کون دے؟ - صفحہ 61
انہوں نے کہا:
’’ ابْنَ عبدِ الْمُطَّلَبِ! إِنِّيْ سَائِلُکَ وَمُغَلِّظٌ في الْمَسْألَۃِ ، فَلَا تَجِدَنَّ فِيْ نَفْسِکَ۔‘‘
[عبدالمطلب کے بیٹے! بلاشبہ میں تم سے [کچھ باتیں ] دریافت کروں گا اور دورانِ سوال درشتی سے پیش آؤں گا ، سو تم اپنے دل میں میرے بارے میں ملال نہ کرنا۔]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’لَا أَجِدُ فِيْ نَفْسِيْ ، فَسَلْ عَمَّا بَدَالَکَ۔‘‘
[میں اپنے دل میں ملال نہیں لاتا، تم جو چاہو، سو پوچھ لو۔]
انہوں نے کہا:
’’أَنْشُدُکَ اللّٰہَ! إِلٰھَکَ وَإِلٰہَ مَنْ کَانَ قَبْلَکَ ، وَإِلٰہَ مَنْ ھُوَ کَائِنٌ بَعْدَکَ ، آللّٰہُ بَعَثَکَ إِلَیْنَا رَسُوْلًا؟‘‘
[میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی ، جو کہ تمہارے معبود ہیں ، تم سے پہلے لوگوں کے معبود ہیں اور جو تم سے بعد آنے والوں کے معبود ہیں ، کی قسم دے کر پوچھتا ہوں ، کہ کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہماری طرف رسول بنا کر مبعوث کیا ہے؟]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:
’’اَللّٰھُمَّ نَعَمْ۔‘‘
[ہاں ، اللہ تعالیٰ کی قسم!]
انہوں نے کہا: ’’میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی ، جو کہ تمہارے معبود ہیں ، تم سے پہلے لوگوں کے معبود ہیں اور جو تم سے بعد آنے والوں کے معبود ہیں ، کی قسم دے کر پوچھتا