کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 59
[اے لوگو! زمین میں جو چیزیں ہیں، ان میں سے حلال پاکیزہ کھاؤ اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو، بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے]۔ ج: ارشاد ربانی: {یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ}[1] [اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا]۔ د: ارشاد ربانی: {یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ کُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّکُمْ فَاٰمِنُوْا خَیْرًا لَّکُمْ وَ اِنْ تَکْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا حَکِیْمًا}[2] [اے لوگو! بلاشبہ تمہارے پاس (یہ) رسول تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر آپہنچے ہیں، پس تم ایمان لے آؤ، تمہارے لیے بہتر ہوگا اور اگر تم کفر کرو گے، تو بے شک جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اللہ تعالیٰ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے خوب جاننے والے کمال حکمت والے ہیں]۔ ہ: ارشاد ربانی: {یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمْ اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیْئٌ عَظِیْمٌ}[3] [اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، بے شک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے]۔
[1] سورۃ النساء / جزء من الآیۃ الاولی [2] سورۃ النساء / الآیۃ ۱۷۰۔ [3] سورۃ الحج / الآیۃ الأولی