کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 48
معبود نہیں] ۶: فرشتوں نے مریم کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے پہلے ہی ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی یہ بشارت {وَ رَسُوْلًا اِلٰی بَنِیْٓ اِسْرَآئِیْلَ} [1] [کہ (وہ) بنی اسرائیل کی طرف رسول ہوں گے]،سنا دی۔ دعوتِ موسیٰ علیہ السلام کے متعلق تورات کا بیان: اس بارے میں درج ذیل دو حوالے ملاحظہ فرمائیے: ۱: کتاب خروج باب سوم میں ہے: ’’موسیٰ۔ علیہ السلام ۔ نے ایک بوٹے میں سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے اور دیکھا، کہ وہ بوٹا جل نہیں جاتا۔ وہ یہ دیکھنے کو آگے بڑھے، تب خدا نے بوٹے کے اندر سے پکارا: ’’میں نے اپنے لوگوں کی تکلیف جو مصر ہیں، یقینا دیکھی، جو خراج کے محصلوں سے ہے، سنی اور میں ان کے دکھوں کو جانتا ہوں۔ اور میں نازل ہوا ہوں، کہ انہیں مصریوں کے ہاتھ سے چھڑاؤں اور اس زمین سے نکال کر اچھی زمین میں جہاں دودھ اور شہد موج مارتا ہے، کنعانیوں اور حستیوں اور اموریوں اور فرضیوں اور حویوں اور یبوسیوں کی جگہ میں لاؤں۔ اب دیکھ، بنی اسرائیل کی فریاد مجھ تک آئی اور میں نے وہ ظلم، جو مصری ان پر کرتے ہیں، دیکھا ہے۔ بس اب تو جا، میں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا
[1] سورۃ آل عمران/جزء من الآیۃ ۴۹۔