کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 47
[بلاشبہ ہم نے نوح۔ علیہ السلام ۔ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا، تو انہوں نے کہا: ’’اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں]۔ ۲: {وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ}[1] [اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود۔ علیہ السلام ۔ کو بھیجا، انہوں نے کہا: ’’اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں]۔ ۳: {وَ اِلٰی ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ }[2] [اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح۔ علیہ السلام ۔ کو بھیجا، انہوں نے کہا: ’’اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں]۔ ۴: {وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَۃَ مَا سَبَقَکُمْ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ} [3] [اور لوط۔ علیہ السلام ۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ’’کیا تم اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو، جو تم سے پہلے جہانوں میں سے کسی نے نہیں کی]۔ ۵: {وَ اِلٰی مَدْیَنَ اَخَاہُمْ شُعَیْبًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ}[4] [اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب۔ علیہ السلام ۔ کو (بھیجا) انہوں نے کہا: ’’اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، تمہارے لیے ان کے سوا کوئی
[1] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۶۵۔ [2] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۷۳۔ [3] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۸۰۔ [4] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۸۵۔