کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 30
اس میں انیس عنوانات کے تحت گفتگو پیش کی گئی ہے
مبحث سوئم: اسلام کی عالم گیریت کے متعلق شبہات
اس میں تین شبہات کے متعلق گفتگو کی گئی ہے
خاتمہ
خلاصہ کتاب
اپیل
شکر و دعا:
اپنے رب کریم کا شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے مجھ ایسے ناچیز کو اس موضوع کے بارے میں کام کرنے کی توفیق سے نوازا۔ فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ خَلْقِہِ، وَرِضَی نَفْسِہِ، وَمِدَادَ کَلِمَاتِہِ۔
رب حي و قیوم میرے والدین محترمین کی قبروں پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائیں، کہ انہوں نے اپنی اولاد کے دلوں میں دعوتِ دین کا جذبہ پیدا کرنے اور اس کو پروان چڑھانے میں اپنی بساط کے بقدر خوب جدوجہد فرمائی (رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْرًا)۔ اللہ تعالیٰ میری اہلیہ محترمہ، بیٹوں اور بہوؤں کو میری خوب خدمت کرنے کے عوض دنیا و آخرت میں بہترین جزا عطا فرمائیں اور انہیں اس کتاب کے اجر و ثواب میں شریک کریں۔ آمین
عزیزان القدر شیخ عبد المجید بلتستانی اور عمر فاروق قدوسی کو کتاب کی مراجعت میں تعاون کا بہترین صلہ عطا فرمائیں۔ آمین
اللہ کریم اس معمولی کاوش کو قبول فرمائیں اور اسے میرے لیے، میرے اہل و