کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 29
بھر کوشش کی گئی ہے: ۱: کتاب کے لیے بنیادی معلومات کتاب و سنت سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ۲: احادیث شریفہ کو عموماً ان کے مراجع سے نقل کیا گیا ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے منقولہ روایات کے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر کردیے گئے ہیں۔ صحیحین کی احادیث کی صحت پر اجماع امت کی وجہ سے ان کے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔[1] ۳: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن متعدداقسام کے لوگوں کو دعوتِ دین دی، ان کے متعلق تمام شواہد کا جمع کرنا مقصودِ کتاب نہیں، ہر ایک قسم کے بارے میں چند ایک شواہد پر اکتفا کیا گیا ہے۔ ۴: ذکر کردہ شواہد میں موجود دعوتی فوائد کا بھی اختصار سے ذکر کیا گیا ہے۔ ۵: تفصیلی معلومات جاننے کے خواہش مند قارئین کے لیے کتاب کے آخر میں مصادر و مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کردی گئی ہیں۔ کتاب کا خاکہ: مولائے رحمن و رحیم کی توفیق سے خاکہ کتاب بصورتِ ذیل ترتیب دیا گیا ہے۔ پیش لفظ مبحث اول: دعوت اسلامیہ کا عموم اس میں آٹھ عنوانات کے ضمن میں گفتگو کی گئی ہے مبحث دوئم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام اقسام کے لوگوں کو دعوتِ دین دینا
[1] ملاحظہ ہو: مقدمۃ النووي لشرحہ علی صحیح مسلم ص ۱۴؛ ونزھۃ النظر في توضیح نخبۃ الفکر للحافظ ابن حجر ص ۲۹۔