کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 132
(۴) یہود و نصاریٰ کو دعوتِ اسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور انہیں اس بات کا حکم دیا، کہ وہ وہاں موجود یہود و نصاریٰ کو توحید و رسالت کے اقرار اور پھر اسلامی شریعت کے احکام کی پابندی کرنے کی دعوت دیں۔ امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجتے وقت فرمایا: ’’إِنَّکَ سَتَأْتِيْ قَوْمًا مِنْ أَھْلِ کِتَابِ، فَإِذَا جِئْتَہُمْ فَادْعُہُمْ إِلٰی أَنْ یَشْھَدُوْا أَنْ لَّا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا ۔ صلی اللّٰه علیہ وسلم ۔ رَسُوْلُ اللّٰہِ۔ فَإِنْ ھُمْ أَطَاعُوْا لَکَ بِذٰلِکَ فَأَخْبِرْھُمْ أَنَّ اللّٰہَ قَدْ فَرَضَ عَلَیْہِمْ خَمْسَ صَلَواتٍ فِيْ کُلِّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ۔ فَإِنْ ھُمْ أَطَاعُوْا لَکَ بِذٰلِکَ فَأَخْبِرْھُمْ أَنَّ اللّٰہَ قَدْ فَرَضَ عَلَیْہِمْ صَدَقَۃً، تُوْخَذُ مِنْ أَغْنِیَائِہِمْ، وَتَرُدُّ عَلٰی فُقَرَائِہِمْ…الحدیث[1] ’’بے شک تم ایک ایسی قوم کے پاس جارہے ہو، جو اہل کتاب ہیں، اس لیے جب تم ان کے ہاں پہنچو، تو انہیں دعوت دو، کہ وہ گواہی دیں، کہ
[1] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الزکاۃ، باب أخذ الصدقۃ من الأغنیاء وتُرَدُّ في الفقراء حیث کانوا، جزء من رقم الحدیث ۱۴۹۶، ۳/۳۵۷؛ وصحیح مسلم، کتاب الإیمان، جزء من رقم الحدیث ۲۹۔ (۱۹)، ۱/۵۰۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔