کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 116
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَأَيُّ رَجُلٍ فِیْکُمْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ سَلَامٍ؟‘‘ ’’تم میں عبد اللہ بن سلام کیسے شخص ہیں؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’ذَاکَ سَیِّدُنَا، وَابْنُ سَیِّدِنَا، وَأَعْلَمُنَا، وَابْنُ أَعْلَمِنَا۔‘‘ ’’وہ ہمارے سردار ہیں، سردار کے بیٹے ہیں، ہمارے سب سے بڑے عالم اور ہمارے سب سے بڑے عالم کے بیٹے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ’’أَفَرَأَیْتُمْ إِنْ أَسْلَمَ؟‘‘ [اگر وہ مسلمان ہوجائیں، تو پھر تمہاری کیا رائے ہوگی؟] انہوں نے کہا: ’’حَاشَا لِلّٰہِ! مَا کَانَ لِیُسْلِمَ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ کی پناہ! وہ اسلام میں داخل نہیں ہونے والے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر وہ مسلمان ہوجائیں، تو پھر تمہاری کیا رائے ہوگی؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’اللہ تعالیٰ کی پناہ! وہ اسلام میں داخل نہیں ہونے والے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر وہ مسلمان ہوجائیں، تو پھر تمہاری کیا رائے ہوگی؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’اللہ تعالیٰ کی پناہ! وہ اسلام میں داخل نہیں ہونے والے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یَا ابْنَ سَلَامٍ! اُخْرُجْ عَلَیْہِمْ۔‘‘ ’’اے ابن سلام! ان کے سامنے آؤ‘‘ وہ باہر نکلے اور ان سے کہا: ’’یَا مَعْشَرَ یَہُوْدَ! اتَّقُوْا اللّٰہَ! فَوَ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ! إِنَّکُمْ لَتَعْلَمُوْنَ أَنَّہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ، وَأَنَّہُ جَائَ بِحَقٍّ۔‘‘ [اے گروہ یہود! اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اس اللہ تعالیٰ کی قسم، جن کے سوا کوئی