کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 93
ایسے ہی لوگ بنتے ہیں۔‘‘[1] 7. دعوت کے منہج کو چھوڑنا دِل کو محبت الٰہی اور غیرت سے خالی کر دیتا ہے: امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ’’جب دِل سے غیرت چلی جاتی ہے تو اس سے محبت بھی چلی جاتی ہے بلکہ اس سے دِین بھی رخصت ہو جاتا ہے۔ غیرت ہی جہاد اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کی بنیاد ہے، اگر یہ دِل سے رخصت ہو جائے تو نہ ہی جہاد ہوتا ہے اور نہ ہی امربالمعروف کا فریضہ ادا ہوتا ہے۔‘‘[2]
[1] روضۃ المحبین: ۱/۲۷۴. [2] حاجۃ البشر للأمر بالمعروف: ۱۳۴.