کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 626
یَعُمَّہُمُ اللّٰہُ بِعِقَابٍ)) [1] ’’یقینا لوگ جب ظالم کو دیکھ کر اس کا ہاتھ نہ پکڑیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب پر عذاب نازل فرما دے۔‘‘ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوُا الْمُنْکَرَ لَا یُغَیِّرُونَہٗ، أَوْشَکَ أَنْ یَعُمَّہُمُ اللّٰہُ بِعِقَابِہٖ))[2] ’’یقینا لوگ جب برائی کو دیکھ کر اس کو ختم نہ کریں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب پر ہی عذاب نازل فرما دے۔‘‘ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ قَوْمٍ یُعْمَلُ فِیہِمْ بِالْمَعَاصِی، ہُمْ أَعَزُّ مِنْہُمْ وَأَمْنَعُ، لَا یُغَیِّرُونَ، إِلَّا عَمَّہُمُ اللّٰہُ بِعِقَابٍ)) [3] ’’جن لوگوں میں اللہ کی نافرمانی کی جائے جبکہ وہ (گناہ کرنے والوں سے) زیادہ طاقتور اور زورآور ہوں، اس کے باوجود (انہیں گناہ سے) منع نہ کریں تو اللہ تعالیٰ ان سب پر عذاب نازل فرما دیتا ہے۔‘‘ 5. فاسقوں اورفاجروں کا تسلط: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَقَالَ نُوحٌ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا (26) إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا ﴾ [نوح: ۲۶، ۲۷]
[1] سنن أبی داود: ۴۳۳۸۔ سنن الترمذی: ۳۰۵۷۔ صحیح الجامع: ۱۹۷۳. [2] سنن الترمذی: ۱۶۷۱۔ سنن ابن ماجہ: ۴۰۰۵۔ صحیح الجامع:۱۹۷۴. [3] سنن ابن ماجہ: ۴۰۰۹۔ صحیح الجامع: ۵۷۴۹.