کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 603
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ وَدُخَانُ جَھَنَّمَ فِی جَوفِ عَبْدٍ أَبَدًا)) [1] ’’اللہ کے راستے کا گرد و غبار اور جہنم کا دھواں؛ دونوں کبھی کسی بندے کے پیٹ میں جمع نہیں ہو سکتے۔‘‘ اسی طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا خَالَطَ قَلْبَ امْرئٍ مُسْلِمٍ رَہْجٌ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ إِلاَّ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ النَّارِ)) [2] ’’جس مسلمان کے دِل سے راہِ خدامیں (اُڑنے والا)گردوغبارمِل جُل گیا اس پر اللہ تعالیٰ (جہنم کی)آگ حرام کردیتا ہے۔‘‘ 11۔ تبلیغ و نفیر صدقہ جاریہ ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِمَّا یَلْحَقُ الْمُؤْمِنَ مِنْ عَمَلِہٖ وَحَسَنَاتِہٖ بَعْدَ مَوْتِہٖ: عِلْمًا عَلَّمَہٗ وَنَشَرَہٗ، وَوَلَدًا صَالِحًا تَرَکَہٗ، وَمُصْحَفًا وَرَّثَہٗ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاہُ، أَوْ بَیْتًا لِابْنِ السَّبِیلِ بَنَاہُ، أَوْ نَہْرًا أَجْرَاہُ، أَوْ صَدَقَۃً أَخْرَجَہَا مِنْ مَالِہٖ فِی صِحَّتِہٖ وَحَیَاتِہٖ، یَلْحَقُہٗ مِنْ بَعْدِ مَوْتِہٖ))[3] ’’مومن کو وفات کے بعد جو نیک عمل پہنچتے ہیں، ان میں یہ بھی ہیں: جس علم کی تعلیم دی اور اس کو پھیلایا، نیک اولاد جو پیچھے چھوڑی، قرآن مجید کا نسخہ جو کسی کو
[1] سنن النسائی: ۳۱۱۱. [2] مسند أحمد: ۲۴۵۹۲۔ صحیح الجامع: ۵۶۱۶۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۲۲۲۷. [3] سنن ابن ماجہ: ۲۴۲.