کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 576
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَ وَسَقٰی وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجاً۔[1] ’’تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے کھلایا ، پلایا اور ہضم کیااور نکلنے کا راستہ بنایا۔‘‘ ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کھانا کھایا، پھر یہ دعا پڑھی تو اس کے پچھلے گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ ہٰذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔[2] ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی بھی طاقت اور قوت کے بغیر کے بغیر مجھے رزق دیا۔‘‘ ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جب کھانا قریب کیا جاتا تو وہ( کھاتے وقت ) بِسْمِ اللّٰہِِکہتے، اور جب فارغ ہوتے تو یہ کہتے : اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ أَطْعَمْتَ وَأَسْقَیْتَ وَأَقْنَیْتَ وَھَدَیْتَ وَاجْتَبَیْتَ اللّٰہُمَّ فَلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی مَاأَعْطَیْتَ۔[3] ’’اے اللہ! تو نے ہی مجھے کھلایا ، پلایااور مجھے مالداربنایا اور مجھے ہدایت دی اور مجھے چن لیا ،اے اللہ تیرے لیے ہی ساری تعریفیں ہیں اس پر جو تو نے دیا ہے۔‘‘ ٭…سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانَا وَأَرْوَانَا غَیْرَمَکْفِیٍّ وَلَا مَکْفُوْرٍ لَکَ
[1] صحیح الجامع: ۴۶۸۱۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۲۰۶۱. [2] سنن أبی داود: ۴۰۲۳۔ سنن الترمذی: ۳۴۵۸۔ سنن ابن ماجہ : ۳۲۸۵. [3] صحیح الجامع:۴۷۶۸۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۷۱.