کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 560
تک کہ وہ لوگوں میں گھُل مِل جائیں۔‘‘ 26.. رات دیر تک مجلس لگانے سے اجتناب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا سَمَرَ إِلَّا لِمُصَلٍّ أَوْ مُسَافِرٍ)) [1] ’’رات کو جاگنا صرف نمازی اور مسافر کے لیے درست ہے۔‘‘ اور سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَنْہٰی عَنِ النَّوْمِ قَبْلَہَا وَالْحَدِیثِ بَعْدَہَا۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس (نمازِ عشاء) سے پہلے سونے سے اور اس کے بعد باتیں کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔‘‘ 27 شراب کی مجلس میں بالکل نہ بیٹھیں اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ شراب نہ صرف حرام ہے بلکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے، اس لیے اس کے قریب بھی نہیں پھٹکنا چاہیے، بلکہ ایسے آدمی کے ساتھ بیٹھنا بھی نہیں چاہیے جو شرابی ہو۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ، فَلا یَقْعُدَنَّ عَلٰی مَائِدَۃٍ یُدَارُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ)) [3] ’’جو شخص اللہ تعالیٰ اور روزِآخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ ایسے دسترخوان پر بالکل نہ بیٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو۔‘‘ 28. مجالس میں ذکر ِ الٰہی کا خاص اہتمام کریں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] صحیح الجامع: ۷۴۹۹. [2] سنن أبی داود: ۴۸۴۹. [3] مسند أحمد: ۱۲۵.