کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 548
مجلس کے آداب 1. مجلس میں شریک ہوتے وقت سلام کہیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا انْتَہٰی أَحَدُکُمْ إِلٰی مَجْلِسٍ فَلْیُسَلِّمْ، فَإِنْ بَدَا لَہٗ أَنْ یَجْلِسَ فَلْیَجْلِسْ، ثُمَّ إِذَا قَامَ فَلْیُسَلِّمْ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی مجلس میں پہنچے تو اسے سلام کرنا چاہیے، پھر اگر اسے بیٹھنا مناسب معلوم ہو تو وہ بیٹھ جائے، پھر جب اُٹھے تو اسے چاہیے کہ سلام کرے۔‘‘ 2. جہاں کشادہ جگہ ہو وہاں بیٹھ جائیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا انْتَہٰی أَحَدُکُمْ إِلَی الْمَجْلِسِ، فَإِنْ وُسِّعَ لَہٗ فَلْیَجْلِسْ، وَإِلَّا فَلْیَنْظُرْ إِلٰی أَوْسَعِ مَکَانٍ یَرٰی فَلْیَجْلِسْ)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی شخص مجلس میں پہنچے تو اگر اس کے لیے جگہ بنا دی جائے تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، ورنہ اسے کھلی جگہ دیکھ کر وہاں بیٹھ جانا چاہیے۔‘‘ 3. مجلس کی کشادگی اللہ کی طرف سے اعزاز ابو شیبہ الخدری سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] سنن الترمذی: ۲۷۰۶۔صحیح الجامع: ۴۰۰۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۱۸۳. [2] صحیح الجامع: ۳۹۹۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۱۳۲۱.