کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 544
(2)… سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْ یَعْلَمُونَ مَا فِی العَتَمَۃِ وَالصُّبْحِ، لَأَتَوْہُمَا وَلَوْ حَبْوًا)) [1] ’’اگر لوگوں کو علم ہو جائے کہ عشاء اور صبح کی نماز میں کیا اجر و ثواب ہے، تو وہ ان کی ادائیگی کے لیے ضرور آئیں، خواہ انہیں گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑے۔‘‘ (3)… سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی الغَدَاۃَ فِی جَمَاعَۃٍ ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہٗ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ)) [2] ’’جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کی، پھر بیٹھ کر اللہ کا ذِکر کرنے لگا، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، پھر دو رکعت نماز پڑھی، تو اسے ایک حج اور ایک عمرے کے برابر اجر ملتا ہے۔‘‘ (4)… سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلّٰی لِلّٰہِ أَربَعِینَ یَوماً فِی جَمَاعَہٍ یُدْرِکُ التَّکْبِیرَۃَ الأُولٰی، کُتِبَتْ لَہٗ بَرَائَ تَانِ، بَرَائَ ۃٌ مِنَ النَّارِ وَبَرَائَ ۃٌ مِنَ النِّفَاقِ)) [3] ’’جوشخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے چالیس روز تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھے اس کے لیے دوبرأتیں لکھ دی جاتی ہیں: (ایک)جہنم کی آگ سے برأت اور (دوسری) نفاق سے برأت۔‘‘ (5)… سیدنا ابن اُمِ مکتوم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے عرض کیا:
[1] صحیح البخاری: ۷۲۱۔ صحیح مسلم: ۴۳۷. [2] سنن الترمذی: ۵۸۶. [3] سنن الترمذی: ۲۴۱۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۱۹۷۹۔ صحیح الجامع: ۶۳۶۵.