کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 494
حسن اخلاق کے حصول کے لیے نبوی دعائیں ٭ …سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((اَللّٰہُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ)) [1] ’’اے اللہ! جس طرح تو نے میری خلقت کواچھا بنایا ہے میرے اخلاق کو بھی اچھا کردے ۔‘‘ ٭ …سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَخَطَایَا کُلَّہَا اللّٰہُمَّ انْعِشْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَاھْدِنِیْ لِصَالِحِِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ فَإِنَّہٗ لَایَہْدِیْ لِصَالِحِہَا وَلاَ یَصْرِفُ سَیِِّئَہَا إَلَّا أَنْتَ ۔[2] ’’اے اللہ ! میری خطاؤں اور گناہوں کو معاف فرما دے اے اللہ میرے نقصان کو پورا کر دے اورمجھے نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی توفیق دے کیونکہ نیک اعمال اور اچھے اخلاق اختیار کرنے اور برے اخلاق واعمال سے بچنے کی توفیق تیرے سواکوئی نہیں دے سکتا۔‘‘ ٭ … زیاد بن علاقہ اپنے چچا سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ مُنْکَرَاتِ الْأَخْلَاقِ وَالْأَعْمَالِ وَالْأَہْوَائِ وَالْأَدْوَائِ۔[3] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں برے اخلاق سے، برے اعمال سے،
[1] صحیح الجامع: ۱۳۰۷. [2] صحیح الجامع: ۱۲۶۶. [3] صحیح الجامع: ۱۲۹۸.