کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 483
اچھا اخلاق ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ بدکار، فحش گو اور بدزبان کو سخت ناپسند کرتا ہے۔‘‘ 9. حسن اخلاق قربِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا سبب ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَقْرَبُکُمْ مِنِّیْ مَجْلِسًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَحْسَنُکُمْ خُلُقًا)) [1] ’’قیامت کے روز تم میں سے مجلس کے اعتبارسے میرے زیادہ قریب وہ ہوگا جس کا اخلاق تم سب سے اچھا ہو گا۔‘‘ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ أَقْرَبَکُمْ مِنِّی مَنْزِلًا یَومَ الْقِیَامَۃِ أَحَاسِنُکُمْ أَخْلَاقًا فِی الدُّنْیَا)) [2] ’’یقینا روزِقیامت تم میں سے مقام اور مرتبے کے لحاظ سے میرے قریب وہ ہو گا جو دنیا میں تم سب سے اچھے اخلاق والا ہو گا۔‘‘ اور سیدنا ابوثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنْ أَحَبِّکُمْ إِلَیَّ وَأَقْرَبِکُمْ مِنِّی مَجْلِسًا یَوْمَ القِیَامَۃِ أَحَاسِنَکُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَکُمْ إِلَیَّ وَأَبْعَدَکُمْ مِنِّی مَجْلِسًا یَوْمَ القِیَامَۃِ الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ وَالمُتَفَیْہِقُونَ)) [3] ’’یقینا روزِقیامت مجھے تم سب سے زیادہ محبوب اور مجلس میں تم سب سے زیادہ میرے قریب وہ شخص ہو گا جس کا تم سب سے اخلاق اچھا ہو گا، اور بلاشبہ روزِقیامت مجھے تم سب سے زیادہ قابلِ نفرت اور مجلس میں تم سب سے زیادہ مجھ سے دُور وہی ہوں گے جو تکبر کرنے والے، چرب زبانی کرنے والے اور
[1] صحیح الجامع: ۱۱۷۶۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۷۹۱. [2] صحیح الجامع: ۱۵۷۳۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۷۹۲. [3] سنن الترمذی: ۲۰۱۸۔ صحیح الجامع: ۱۵۳۵۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۷۹۱.