کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 456
نماز ہے۔‘‘ ٭…سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا کَانَ أَحَدُکُم یُصَلِّی فَلَا یَرْفَعْ بَصَرَہٗ إِلَی السَّمَائِ لَا یُلْتَمَعُ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو اپنی نگاہ کو آسمان کی طرف نہ اٹھائے، تاکہ وہ اُچک نہ لی جائے۔‘‘ ٭…سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَوَّلُ شَیئٍ یُرْفَعُ مِنْ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ الْخُشُوعُ، حَتّٰی لَا تَرٰی فِیھَا خَاشِعًا)) [2] ’’سب سے پہلی چیز جو اس اُمت سے اٹھا لی جائے گی، وہ خشوع ہے، یہاں تک کہ تجھے ان میں کوئی خشوع والا آدمی دِکھائی نہیں دے گا۔‘‘ ٭…سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَوَّلُ مَا یُرْفَعُ مِنَ النَّاسِ الْأَمَانَۃُ، وَآخِرُ مَا یَبْقٰی مِنْ دِینِھِمْ الصَّلَاۃُ، وَرُبَّ مُصَلٍّ لَا خَلَاقَ لَہٗ عِنْدَ اللّٰہِ)) [3] ’’جو چیز لوگوں میں سے سب سے پہلے اٹھا لی جائے گی وہ امانت ہے اور ان کے دین کا سب سے آخر میں جو عمل باقی رہ جائے گا وہ نماز ہے، اور کئی ایسے نمازی بھی ہوتے ہیں کہ جن کا اللہ کے ہاں کوئی حصہ نہیں ہوتا (یعنی ان کی نماز بالکل خشوع سے خالی ہوتی ہے، اس لیے اجر سے قاصر ہوتی ہے)۔‘‘ ٭…ابوعنبہ الخولانی بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ لِلّٰہِ آنِیَۃً مِنْ أَہْلِ الْأَرْضِ وَآنِیَۃُ رَبِّکُمْ قُلُوبُ عِبَادِہِ
[1] صحیح الجامع: ۷۴۹. [2] صحیح الجامع: ۲۵۶۹. [3] صحیح الجامع: ۲۵۷۵.