کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 447
’’بے شک جو ایمان لائے ان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہوگا۔‘‘ 25. جنت میں داخلے کا سبب: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بَیْنَمَا رَجُلٌ یَمْشِیْ بِطَرِیْقٍ وَجَدَ غُصْنَ شَوْکٍ عَلَی الطَّرِیْقِ فَأَخَّرَہٗ فَشَکَرَ اللّٰہُ لَہٗ فَغَفَرَلَہٗ))[1] ’’ایک دفعہ ایک آدمی کسی راستے پر چل رہا تھا تو اس نے ایک کانٹے دارٹہنی کو پایا، اس نے اس کو راستے سے ہٹا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کی قدر کرتے ہوئے اسے معاف فرما دیا۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے: ((فَأُدْخِلَ الْجَنَّۃَ)) [2] ’’اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔‘‘ اہل ایمان کے اوصاف ایمان والوں کی بہت ساری صفات ہیں، جن میں سے ہم صرف دس کا تذکرہ کریں گے۔ 1. مومن عقیدہ میں قوی ہوتا ہے: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمُؤْمِنُ الْقَوِیُّ خَیْرٌ وَأَحَبُّ إِلَی اللّٰہِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِیفِ، وَفِی کُلٍّ خَیْرٌ احْرِصْ عَلٰی مَا یَنْفَعُکَ، وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَا تَعْجَزْ، وَإِنْ أَصَابَکَ شَیْئٌ، فَلَا تَقُلْ لَوْ أَنِّی فَعَلْتُ کَانَ کَذَا
[1] صحیح البخاری: ۶۵۲۰۔ صحیح مسلم: ۶۶۱۲. [2] صحیح مسلم: ۱۹۱۴.