کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 368
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی فرماتی ہیں کہ: کَانَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیلِ ثَلَاثَ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً، مِنْھَا الْوِتْرُ وَرَکْعَتَا الْفَجْرِ۔[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعات نماز پڑھا کرتے تھے، ان میں سے ایک رکعت وِتر ہوتی اور دو رکعتیں فجر کی دو سُنتیں ہوتیں۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: کَانَ یَنَامُ أَوَّلَ اللَّیلِ وَیُحْیِی آخِرَہٗ۔[2] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے پہلے حصے میں سویا کرتے تھے اور آخری حصہ جاگ کر گزارا کرتے تھے۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ: کَانَ اِذَا تَھَجَّدَ یُسَلِّمُ بَینَ کُلِّ رَکْعَتَینِ۔[3] ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد پڑھتے تھے تو ہر دو رکعتوں کے درمیان سلام پھیرتے تھے۔‘‘ ابوخالد الوالبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: کَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ رَفَعَ طَوْرًا وَخَفَضَ طَوْرًا، وَکَانَ یَذْکُرُ أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَفْعَلُ ذَالِکَ۔[4] ’’سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب رات کو قیام کرتے تھے تو آواز کو (معانی کے لحاظ سے) کبھی اُٹھاتے اور کبھی پست کرتے، اور وہ بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کیسی ہوتی تھی؟
[1] صحیح الجامع: ۴۹۶۹. [2] صحیح الجامع: ۵۰۱۷. [3] صحیح الجامع: ۴۶۹۵۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۲۳۶۵. [4] السنن الکبرٰی للبیھقی: ۴۷۱۱۔ صحیح الجامع: ۴۷۶۷.