کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 365
ہے تو وہ رات کے کسی بھی وقت جب کروٹ لے اور اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کے معاملے میں خیروبھلائی مانگے تو اللہ اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔‘‘ 4. سورۃ الملک پڑھ کر سوئیں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((سُورَۃُ تَبَارَکَ ھِيَ الْمَانِعَۃُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ)) [1] ’’سورۃ الملک عذابِ قبر سے بچانے والی ہے۔‘‘ 5. بیدار ہو کر چہرے پہ ہاتھ پھیریں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: اسْتَیْقَظَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَجَعَلَ یَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْہِہٖ بِیَدِہٖ، ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآیَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَۃِ آلِ عِمْرَانَ۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے چہرہ مبارک سے نیند زائل کرنے لگے، پھر سورۃ آلِ عمران کی آخری دس آیات پڑھیں۔‘‘ 6. وضوء کریں اور مسواک کریں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَامَ لِیَتَہَجَّدَ یَشُوصُ فَاہُ بِالسِّوَاکِ ۔[3] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد پڑھنے کے لیے اُٹھتے تو مسواک کے ساتھ اپنا منہ مبارک اچھی طرح صاف کرتے۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلسِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ وَ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ))۔ [4]
[1] سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۱۱۴۰. [2] صحیح مسلم: ۷۶۳. [3] صحیح البخاری: ۲۴۵۔ صحیح مسلم: ۲۵۵. [4] سنن النسائی: ۵۔ سنن ابن ماجہ: ۲۸۹.