کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 339
((اَلصَّومُ جُنَّۃٌ یَسْتَجِنُّ بِہَا الْعَبْدُ مِنَ النَّارِ)) [1] ’’روزہ ڈھال ہے، جس کے ذریعے بندہ (جہنم کی) آگ سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔‘‘ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌ مِنَ النَّارِ کَجُنَّۃِ أَحَدِکُمْ مِنَ الْقِتَالِ)) [2] ’’روزے (جہنم کی) آگ سے (بچانے کے لیے) ڈھال ہیں، جس طرح کہ تم میں سے کسی کی لڑائی میں بچاؤ کے لیے ڈھال ہوتی ہے۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌ وَحِصْنٌ حَصِینٌ مِنَ النَّارِ)) [3] ’’روزے ڈھال اور قلعہ ہیں، جو (جہنم کی) آگ سے محفوظ رکھتا ہے۔‘‘ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((جَعَلَ اللّٰہُ عَلَیکُمْ صَلَاۃَ قَوْمٍ أَبْرَارٍ یَقُومُونَ اللَّیْلَ ویَصُومُونَ النَّہارَ لَیْسُوا بِأَثَمَۃٍ وَلَا فُجَّارٍ)) [4] ’’اللہ تعالیٰ نے تم پر نیک لوگوں کی نماز مقرر کی ہے جو رات کو قیام کرتے ہیں اور دِن کو روزے رکھتے ہیں، نہ تو وہ گناہ گار ہیں اور نہ ہی بدکار۔‘‘ 3. روزہ جہنم سے آزادی کا پروانہ ہے: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ لِلّٰہِ تَعَالٰی عِنْدَ کُلِّ فِطْرٍ عُتَقائَ مِنَ النَّارِ، وَذَالِکَ فی کُلِّ لَیْلَۃٍ)) [5]
[1] صحیح الجامع: ۳۸۶۷. [2] صحیح الجامع: ۳۸۷۹. [3] صحیح الجامع: ۳۸۸۰. [4] صحیح الجامع : ۳۰۹۷۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۱۸۱۰. [5] صحیح الجامع: ۲۱۷۰.