کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 334
وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ، اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ، أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔[1] ’’زبان کی تمام عبادتیں، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اوراس کی برکتیں ہوں۔ سلام ہو ہم پر اوراللہ کے نیک بندوں پر۔ جب تم یہ دعا کرو گے تو (سلام ) اللہ کے ہر نیک بندے کو پہنچ جائے گا خواہ وہ آسمان میں ہے یا زمین میں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ (2)… سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلام کہنا سکھلادیا ہے، ہم آپ پر اور آپ کے اہل بیت پر درود کیسے بھیجیں۔ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہو: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ، اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔[2] ’’اے اللہ! تو رحمت نازل فرما محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آلِ محمد پر، جس طرح تو نے رحمتیں نازل کیں ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم پر، یقینا تو نہایت تعریف کیا گیا بہت بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! تو برکتیں نازل فرما محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور آلِ محمد پر، جس طرح تو نے برکتیں نازل فرمائیں ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم پر، یقینا
[1] صحیح البخاری: ۸۳۱۔ صحیح مسلم: ۸۹۷. [2] صحیح البخاری: ۳۳۷۰.