کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 332
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کواسی طرح کرتے دیکھا ہے۔[1] نوٹ:… دوسری رکعت میں انہی چیزوں کو ملحوظ رکھناضروری ہے جنہیں پہلی رکعت میں کیا تھا، سوائے تین چیزوں کے، وہ یہ ہیں: (1)…تکبیر تحریمہ (2)…فاتحہ سے پہلے سکوت (3)…دعائے استفتاح پہلا تشہد: پہلے تشہد میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے بیٹھا کرتے تھے؟ اس کے متعلق سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ جَلَسَ عَلَی رِجْلِہٖ الْیُسْریٰ وَنَصَبَ الْیُمْنٰی۔[2] ’’ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں میں (یعنی دو رکعتیں مکمل کرکے) بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں پاؤں پر بیٹھ جاتے اور دائیں کو کھڑا رکھتے۔‘‘ شہادت کی انگلی کو حرکت دینا سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَہٗ فَرَأَیْتُہٗ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوْ بِہَا۔[3] ’’ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی کو اٹھایا، میں نے دیکھا کہ آپ اس کو حرکت دیتے ہوئے دعا کرتے تھے۔‘‘ دوسرا تشہد: دوسرے تشہد میں بیٹھنے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تین طریقے ثابت ہیں: (1)… بائیں پاؤں کو دائیں طرف نکال کر دائیں پاؤں کو کھڑا کرکے سیرین (پیٹھ)
[1] غریب الحدیث لابن اسحاق الحربی: ۲/۵۲۵. [2] صحیح البخاری: ۸۲۸. [3] سنن النسائی: ۱۲۶۸.