کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 302
جاتی ہیں۔‘‘ 19… جہنم سے رہائی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ؛ وَفِی قَلْبِہٖ وَزْنُ شَعِیرَۃٍ مِنْ خَیْرٍ، وَیَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ؛ وَفِی قَلْبِہٖ وَزْنُ بُرَّۃٍ مِنْ خَیْرٍ، وَیَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ؛ وَفِی قَلْبِہٖ وَزْنُ ذَرَّۃٍ مِنْ خَیْرٍ)) [1] ’’جس نے لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس کے دِل میں جو کے دانے کے برابر بھی خیر (یعنی ایمان) ہو گا تو وہ جہنم سے نکل جائے گا، جس نے لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس کے دِل میں گندم کے دانے کے برابر بھی خیر (یعنی ایمان) ہو گا تو وہ بھی جہنم سے نکل جائے گا اور جس نے لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس کے دِل میں ذرہ برابر بھی خیر (یعنی ایمان) ہو گا تو وہ جہنم سے نکل جائے گا۔‘‘ 20… دونوں جہانوں میں کامیابی سیدنا طارق بن عبداللہ المحاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں یہ آوازیں لگاتے ہوئے سنا: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ قُولُوا: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، تُفْلِحُوا)) [2] ’’اے لوگو! لا اِلٰہ اِلا اللہ کہہ دو، فلاح پا جاؤ گے۔‘‘
[1] صحیح البخاری: ۴۴۔صحیح مسلم: ۱۹۱. [2] صحیح ابن حبان: ۶۵۶۲.