کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 282
’’بے شک اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور یہ کہ بے شک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔‘‘ ہر چیز کودیکھنے والا صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ﴾ [آل عمران: ۵] ’’بے شک اللہ وہ ہے جس پر کوئی چیز نہ زمین میں چھپی رہتی ہے اور نہ آسمان میں۔‘‘ ہر چیز کی نگرانی و نگہبانی اوراحاطہ کرنے والا صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَاللّٰهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ﴾ [ہود: ۱۲] ’’اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ﴿ إِنَّ رَبِّي عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ ﴾ [ہود: ۵۷] ’’بے شک میرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطًا ﴾ [النساء: ۱۲۶] ’’اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا خوب احاطہ کرنے والا ہے۔‘‘ مشکل کشا اورنجات دینے والا صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ﴾ [یونس: ۱۰۷] ’’اور اگراللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔‘‘